Garments for Each Other. My Rishta, My Parents,
And Me
Sunday, May 10th
@ 6pm - 7:30 pm EST
Join the Webinar
Jalsa Salana USA
July 3,4&5 2026
Greater Richmond Convention Center
403 North 3rd Street
Richmond, VA 23219
Family Meet & Greet Registration required
Facilitated by the Rishta Nata Department
Sign Up, Get Matched Meet & greet FAQ
New
Rishta Nata webApp
Register Now
red textile on white textile
Photo of the Promised Messiah
Hazrat Mirza Ghulam Ahmad (AS)

As with the Grace and Mercy of Allah and as a result of His blessings, our Jama’at is significantly increasing in number. Hence, it was deemed imperative that, in order to foster the mutual bonds of relationship and to save them from the ill-effects and bad outcomes, a suitable arrangement should be made for the marriage of the men and women. Therefore, I have made arrangements that in the future, a book must stay with me with complete secrecy and total confidentiality, wherein the names of women and men of the Jama’at are entered. And if the parents of the woman are unable to find a man in their family who is from the Jama’at, bears good moral character, and is at the level of their satisfaction, or, if they similarly fail to find a woman; in such cases it will be imperative for them to allow us to find someone from the Jama’at And everyone should feel confident that we shall, with true sincerity and compassion for the parents, do our utmost to find the most suitable match for the said man or woman. High priority will be given to their good conduct, character, and potential for progression towards goodness. This book will be kept secret and from time to time, as the situation calls for it, the information will be passed on. But no comments will be conveyed about the woman or the man, until and unless the good conduct and qualifications are verified. Therefore, it is incumbent upon those who show their allegiance to us that they submit a list of their children with names, ages, and nationality so that it can be recorded in the book.

Majmu’a Ishtaharat Volume III

چونکہ خدا تعالیٰ کے فضل اور کرم اس کی بزرگ عنایات سے ہماری جماعت کی تعداد میں بہت ترقی ہو رہی ہے اور اب ہزاروں تک اس کی نوبت پہنچ گئی اور عنقریب بفضلہ تعالیٰ لاکھوں تک پہنچنے والی ہے اس لئے قرین مصلحت معلوم ہوا کہ ان کے باہمی اتحاد کے بڑھانے کے لئے اور نیز ان کو اہل اقارب کے بداثر اور بدنتائج سے بچانے کے لئے لڑکیوں اور لڑکوں کے نکاح کے بارے میں کوئی احسن انتظام کیا جائے۔ یہ تو ظاہر ہے کہ جو لوگ مخالف مولویوں کے زیر سایہ ہو کر متعصب اور عناد اور بخل اور عداوت کے پورے درجہ تک پہنچ گئے ہیں ان سے ہماری جماعت کے نئے رشتے غیر ممکن ہو گئے ہیں جب تک کہ وہ توبہ کر کے اسی جماعت میں داخل نہ ہوں۔ اور اب یہ جماعت کسی بات میں ان کی محتاج نہیں۔ مال میں، دولت میں، علم میں، فضیلت میں، خاندان میں، پرہیز گاری میں، خدا ترسی میں سبقت رکھنے والے اس جماعت میں بکثرت موجود ہیں۔ اور ہر ایک اسلامی قوم کے لوگ اس جماعت میں پائے جاتے ہیں تو پھر اس صورت میں کچھ بھی ضرورت نہیں کہ ایسے لوگوں سے ہماری جماعت نئے تعلق پید اکرے جو ہمیں کافر کہتے ہیں اور ہمارا نام دجال رکھتے یا خود تو نہیں مگر ایسے لوگوں کے ثنا خوان اور تابع ہیں۔

یاد رہے کہ جو شخص ایسے لوگوں کو چھوڑ نہیں سکتا وہ ہماری جماعت میں داخل ہونے کے لائق نہیں۔ جب تک پاکی اور سچائی کے لئے ایک بھائی بھائی کو نہیں چھوڑے گااور ایک باپ بیٹے سے علیحدہ نہیں ہوگاتب تک وہ ہم میں سے نہیں۔ سو تمام جماعت توجہ سے سن لے کہ راست باز کے لئے ان شرائط پر پابندہونا ضروری ہے۔ اس لئے مَیں نے انتظام کیا ہے کہ آئندہ خاص میرے ہاتھ میں مستور اور مخفی طور پر کتاب رہے جس میں اس جماعت کی لڑکیوں اور لڑکوں کے نام لکھے رہیں۔ اور اگر کسی لڑکی کے والدین اپنے کنبہ میں ایسی شرائط کا لڑکا نہ پاویں جو اپنی جماعت کے لوگوں میں سے ہو اور نیک چلن اور نیز ان کے اطمینان کے موافق لائق ہو۔ ایسا ہی اگر ایسی لڑکی نہ پاویں تو اس صورت میں ان پر لازم ہوگا کہ و ہ ہمیں اجازت دیں کہ ہم اس جماعت میں سے تلاش کریں۔ اور ہر ایک کوتسلی رکھنی چاہئے کہ ہم والدین کے سچے ہمدرد اور غمخوار کی طرح تلاش کریں گے اور حتی الوسع یہ خیال رہے گا کہ وہ لڑکا یا لڑکی جو تلاش کئے جائیں اہل رشتہ کے ہم قوم ہوں۔ اور یا اگر یہ نہیں تو ایسی قوم میں سے ہوں جو عرف عام کے لحاظ سے باہم رشتہ داریاں کر لیتے ہوں۔ اور سب سے زیادہ یہ خیال رہے گا کہ وہ لڑکا یا لڑکی نیک چلن اور لائق بھی ہوں اور نیک بختی کے آثار ظاہر ہوں۔ یہ کتاب پوشیدہ طور پر رکھی جائے گی اور وقتًا فوقتاً جیسی صورتیں پیش آئیں گی اطلاع دی جائے گی اور کسی لڑکے یا لڑکی کی نسبت کوئی رائے ظاہر نہیں کی جائے گی جب تک اس کی لیاقت اور نیک چلنی ثابت نہ ہو جائے۔ اس لئے ہمارے مخلصوں پر لازم ہے کہ اپنی اولاد کی ایک فہرست اسماء(ناموں کی ایک فہرست)بقید عمرو قومیت بھیج دیں تا وہ کتاب میں درج ہو جائے ‘‘۔ (مجموعہ اشتہارات۔ جلد دوم۔صفحہ 438,437) 

National Leadership

Mirza Maghfoor Ahmad

Ameer Jama'at USA

Ahsan Mahmood Khan

National Secretary Rishta Nata

Iftekhar Ahmad

Assistant National Secretary Premarital Counseling

Ousman Mbowe

Assistant National Secretary Education/Tarbiyat

N. Ahmad Tariq

Assistant National Secretary Youth Advisory/Website

Hameed Chaudhry

Assistant National Secretary Jama’at Secretaries

Jaleese Dar

Murabbi

Article Categories

Latest Articles